بدھ, اگست 19, 2026
اشتہار

سعودی معیشت سے متعلق زبردست خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

ماہ اگست کے دوران سعودی عرب کی معیشت میں 57.7 پوائنٹ تیزی آئی ہے۔

عالمی اداروں کے اشاریوں کے مطابق جولائی کے مقابلے میں اگست کے دوران سعودی معیشت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تیل کے علاوہ دیگر مصنوعات کے کاروبار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ تیل کے سوا دیگر مصنوعات کی برآمدات میں جولائی کے مقابلے میں ماہِ اگست کے دوران اضافہ دیکھا گیا۔

اگست میں سعودی معیشت میں 57.7 پوائنٹ تیزی آئی جو کہ جولائی میں 56.3 تھی۔ سنہ 2009 سے اب تک معیشت شرح میں 56.8 سے زیادہ اضافہ نہیں ہوا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں خریدو فروخت مندی کا شکار ہونے کے باوجود سعودی عرب میں خریدو فروخت میں تیزی آئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں