ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

رمضان المبارک میں مزدوروں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (17 فروری 2026): رمضان المبارک میں حکومت پنجاب نے عام شہریوں کے ساتھ مزدوروں کے لیے بھی خصوصی اعلان کر دیا۔

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہونے والا ہے، اس ماہ مقدس کے لیے حکومت پنجاب نے عام شہریوں کے ساتھ مزدوروں کے لیے بھی بڑا اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت رمضان نگہبان پیکیج کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ماہ رمضان میں مزدوروں کو سات ہزار روپے اضافی رقم فراہم کی جائے گی اور اس مہینے میں انہیں تین ہزار کے بجائے دس ہزار روپے ملیں گے۔ 10 لاکھ کے قریب کارڈ غریب اور مزدوروں کا دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضرورت مندوں کو مالی امداد ان کی دہلیز تک پہنچائی جائے گی، اگر کسی کو راشن کی ضرورت ہو گی تو اس ک راشن پہنچایا جائے گا۔ اس دوران اگر کوئی عوام سے پیسے مانگے گا تو اس کو سخت سزا دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ اس بار تقریباً 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ دیے جا رہے ہیں۔ چار لاکھ کارڈ تقسیم ہو چکے ہیں، باقی کارڈ بھی 10 رمضان تک تقسیم ہو جائیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ جو کارڈ دیے جا رہے ہیں، وہ ون ٹائم کے لیے نہیں ہیں۔ جن کو یہ کارڈ ملیں وہ اس کو سنبھال کے رکھیں۔ آئندہ جب بھی مالی معاونت کی ضرورت ہوگی تو اسی کارڈ کے ذریعہ پیسے ملیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رمضان نگہبان کارڈ ایکٹیویٹ ہے اور یہ آپ کو گھر پر ڈلیور کیا جا رہا ہے۔ اس کارڈ کے ذریعہ 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے۔ دنیا بھر میں اس ماہ مبارک میں خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جاتا ہے اور غریبوں کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ لیکن ہمارے ملک میں مہنگائی کا جن باہر نکل آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب برکتوں والے مہینے میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ سہولت بازار لگائے جائیں گے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا جب کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں مہنگائی کی روک تھام کیلیے سخت کارروائی کریں گی اور پیرا فورس آج سے تمام شہروں میں مہنگائی کیخلاف سخت کارروائی کرے۔ منافع خوروں کو سخت سے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ میں نے تمام ڈسٹرکٹ کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ مخیر حضرات کی لسٹ بنائیں۔ یہ مخیر حضرات پورا رمضان دستر خوان لگائیں گے۔ اسپتال میں مریضوں کے فیملی کیلیے دسترخوان لگایا جائے گا۔ میں خود ان مخیر حضرات سے ملاقات کروں گی اور رمضان المبارک کے بعد انہیں سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں