تازہ ترین

کویت میں ملازمین کیلیے زبردست خوشخبری

کویت کی حکومت نے عیدالاضحیٰ سے قبل ملازمین کو ماہِ جولائی کی تنخواہیں دینے کی ‏خوشخبری سنا دی۔

کویتی میڈیا کے مطابق وزیرخزانہ خلیفہ حمادہ کی منظوری سے سرکاری ملازمین کو جولائی کی ‏تنخواہ 15 جولائی تک ادا کر دی جائے گی۔

اس سے سلسلے میں مرکزی بینک کو تیاریاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سرکاری اداروں، محکموں ‏اور وزارتوں کے ملازمین کو عید الاضحیٰ سے 4 روز جولائی کی تنخواہیں دی جائیں گی۔

وزارت خزانہ نے مرکزی بینک کو اداروں کو کی جانے والی ماہانہ ادائیگیاں بھی 20 جولائی کے ‏بجائے 15 جولائی تک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یومِ عرفات ممکنہ طور پر 19 جولائی کو ہونے کا امکان ہے اسی لیے حکومت نے عید سے قبل ہی ‏ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Comments