بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

ترقی کے منتظر سینکڑوں وفاقی افسران کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ترقی کے منتظر سینکڑوں وفاقی افسران کے لئے بڑی خبر آگئی ، گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کا طویل عرصے سے زیر التواء عمل شروع کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کا طویل عرصے سے زیر التواء عمل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے سینکڑوں وفاقی افسران کی ترقی کی راہ ہموار ہونے کا امکان ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے آفس میمورنڈم میں کہا کہ سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اس سلسلے میں تمام وزارتوں، ڈویژنز اور کیڈر ایڈمنسٹریٹرز سے گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کے اہل افسران کے پینلز 10 اگست تک طلب کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سنٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں مختلف آکیوپیشنل گروپس، سروسز اور ایکس کیڈر افسران کی ترقی کے کیسز کا جائزہ لیا جائے گا اور اہل افسران کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

بورڈ کی سفارشات حتمی منظوری کے لیے وزیراعظم کو ارسال کی جائیں گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ترقیوں کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقی پانے والے متعدد افسران کے حسبِ روایت تقرر و تبادلے بھی کیے جائیں گے، جس کے بعد وفاقی بیوروکریسی میں اہم انتظامی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں