کراچی (17 ستمبر 2025): حالیہ سیلاب نے ملک بھر میں لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں تاہم کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کے لیے اگلے ہفتے پیکیج کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے زرعی ٹیکس پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریشان حال کسانوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ ایف بی آر کی کلیکشنز متاثرہوئی ہیں لیکن ہم ہدف حاصل کر لیں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیراعظم نے بلاول بھٹو کے کہنے پر ایکشن لیا اور ملک میں زرعی ایمرجنسی لگائی۔ تاہم اگر نافذ کی گئی زرعی ایمرجنسی پر مکمل عملدرآمد نہ کیا تو بڑا بحران آ سکتا ہے۔
Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت
مراد علی شاہ نے گندم بحران کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہماری گندم کی پیداوار 20 فیصد کم ہوئی ہے۔ دسمبر جنوری کے بعد گندم کی کمی ہو سکتی ہے۔ ہم نے پروکیومنٹ کے بجائے کاشتکار کو اس کی فصل کی اچھی قیمت دی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب آنے سے ایک ماہ پہلے ہی اس سے نمٹنے کے لیے پلان بنا لیا تھا اور سندھ حکومت نے اقدامات کرنا شروع کر دیے تھے۔ گڈو بیراج سے سیلاب گزر گیا ہے جب کہ سکھر پر اونچے درجے کا سیلاب ہے لیکن وہاں بھی کم ہونا شروع ہو جائے گا۔ اب سیلابی پانی ڈاون اسٹریم کوٹری کی طرف جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح لوگوں کی جان بچان ہے۔ تمام اضلاع میں عملہ تعینات ہے اور متاثرہ علاوں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔


