جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

بیرون ملک مقیم پاکستانی گاڑی مالکان کے لیے بڑی خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (16 فروری 2026): دنیا بھر میں مقیم پاکستانی گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ سات سمندر پار اپنے گھر بیٹھے بائیومیٹرک تصدیق کرا سکتے ہیں۔

پنجاب میں گاڑی مالکان کی بائیومیٹرک تصدیق کے لیے پاک آئی ڈی ایپ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس ایپ کے ذریعہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے کسی بھی خطے میں مقیم پاکستانی گاڑی مالکان ملک میں آئے بغیر سات سمندر پار اپنے گھروں میں بیٹھے بٹھائے بائیو میٹرک تصدیق کرا سکیں گے۔

ڈی جی ایکسائز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایپ کا مقصد عوام کو سہولت اور سسٹم میں شفافیت لانا ہے۔ اس ایپ سے نہ صرف آن لائن تصدیق اور ادائیگی سے ٹرانسفر تک کا عمل مزید شفاف ہوگا بلکہ گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفراور خریداری کیلیے دفاتر کے چکر نہیں کاٹنے پڑیں گے۔

ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے بتایا کہ پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے محکمہ ایکسائز ڈیٹا نادرا کے ساتھ شیئر کرے گا۔ نادرا کے اشتراک سے چاروں صوبوں سے گاڑی مالکان کی آن لائن تصدیق سے تمام ڈیٹا یکجا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بیرون ملک مقیم پاکستانی گاڑی مالکان کو تصدیق کیلیے پاور آف اٹارنی دینا پڑتی تھی اور انہیں اپنی ملکیت کی تصدیق کے لیے سفارت خانوں کے چکر لگانے پڑتے تھے۔ اب انہیں یہ زحمت نہیں کرنی پڑے گی۔

ڈی جی ایکسائز نے یہ بھی بتایا کہ ایپ سے پنجاب کی 2 کروڑ 60 لاکھ گاڑیوں کی ملکیت کی تبدیلی مزید آسان ہو گی۔

اب گاڑی کی خرید وفروخت ہوئی آسان!

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں