منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (7 اگست 2026): متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانی شہریوں کو نادرا خصوصی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) انہیں خصوصی سہولت فراہم کر رہا ہے۔

وہ پاکستانی شہری جنہیں نئی شناختی دستاویزات درکار ہیں یا پھر وہ اپنی دستاویزات میں تبدیلی یا تجدید کرانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے انہیں کہیں جانے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ سہولت آپ کے قریب تر دستیاب ہوگی۔

نادرا اعلامیے کے مطابق نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم، پاکستان قونصلیٹ ٹیم کے ہمراہ یو اے ای کا دورہ کر رہی ہے۔

نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم ہفتہ (8 اگست) مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ’’الاسماء ٹرانسپورٹ اینڈ کمپنی، الہیل روڈ، فجیرہ‘‘ میں کیمپ لگا رہی ہے۔

May be an image of text

اس کیمپ میں پاکستانی شہریوں کو نائیکوپ کی فراہمی، منسوخی، ری پرنٹ، ترمیم اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنانے کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں