تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کابل میں پھنسے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: افغان دارالحکومت کابل میں پھنسے پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر ہے کہ قومی ایئر لائن نے دوبارہ آپریشن شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابل سے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ پاکستانیوں کو لیکر اسلام آباد پہنچ گیا ہے،پی کے6249سےپاکستانیوں اورغیرملکیوں کوپاکستان لایا گیا۔

ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق کابل میں پھنسےملکی اورغیر ملکی مسافروں کیلئےتین پروازیں چلائی جائیں گی، خصوصی پروازوں کے زریعےنو سو سے زائدملکی وغیرملکیوں کو پاکستان لایاجائیگا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل افغانستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے کی کابل جانے والی پروازوں میں تاخیر کے باعث آپریشن معطل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کابل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کپتان کی حاضر دماغی نے مسافروں کی جان بچالی

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کی خاطر پروازیں غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کیں گئیں، یہ فیصلہ وزارت خارجہ اور افغان سول ایوی ایشن سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

یاد رہے کہ طالبان کے دارالحکومت میں داخلے کے بعد غیریقینی کی صورت حال کے پیش نظر کابل انتظامیہ نے ‏پی آئی اے حکام کو خصوصی پروازوں کی اجازت دی تھی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں