The news is by your side.

Advertisement

مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری، پی آئی اے کا کرایوں میں کمی کا اعلان

کراچی: قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے مسافروں کیلئے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق موسم بہار کے ساتھ ہی پی آئی اے نے خصوصی کرائے متعارف کرادیے۔ کراچی لاہور اور اسلام آباد کے لیے کرایوں پر خصوصی رعایت دی گئی ہے۔

20 کلو سامان لے جانے کی رعایت کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف ساڑھے7ہزار مقرر کردیا گیا۔

جبکہ 40 کلو سامان کی رعایت کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف ساڑھے 8ہزار روپے ہوگا۔ نئے کرایوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ موسم بہار میں لوگ سفر اور سیاحت پسند کرتے ہیں، سیاحت اور جشن بہار کیلئے خصوصی کرائے متعارف کرائے ہیں۔

خیال رہے کہ مسافروں نے پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں کمی پر خوشی کا اظہار کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں