بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

پی ایس ایل کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آئندہ سیزن میں شائقین کو اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچز دیکھنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے جس کے لیے مخصوص نشستیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 میں شائقین کرکٹ کی مخصوص تعداد ممکنہ طور پر اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچز دیکھ سکے گی۔ پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر(این سی او سی) سے اجازت مانگ لی ہے۔ این سی او سی کی ہدایت کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ مخصوص تعداد میں اجازت ملی تو کورونا پالیسیز پر سختی سے عمل ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان میں میچز کے ٹکٹس سروسز کے لیے ٹینڈر بھی جاری کردیا ہے۔

پی ایس ایل 6 میں‌ ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا کہ پی ایس ایل انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ فینز کے بغیر پی ایس ایل متاثر ہوسکتی ہے، اسی صورت حال کے پیش نظر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

اسی ضمن میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے وفاق، سندھ اور پنجاب حکومتوں سے رابطہ کرلیا۔

پی سی بی نے پی ایس ایل کے ہر میچ کے لیے 12سے14ہزار شائقین کا پلان بھجوایا ہے۔ ممکنہ طور پر جلد غور کے بعد حکومت اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کرے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں