تازہ ترین

سعودی اور عمانی شہریوں کے لئے بڑی خبر

ریاض/مسقط: سعودی عرب اور عمان کو ملانے والی شاہراہ تیار ہوچکی ہے جس کا افتتاح جلد ہوگا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں عرب ممالک کو جوڑنے والی اس اہم شاہراہ کا جلد افتتاح ہونے جارہا ہے۔ عمانی نقل و حمل کے سیکریٹری سالم النعیمی کا کہنا ہے کہ مملکت اور سلطنت عمان کو ملانے والی شاہراہ کا افتتاح جلد ہوگا۔ سعودی عرب البطحا سے الربع الخالی تک 580 کلو میٹرتک شاہراہ تیار کرچکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اسٹراٹیجک نوعیت کی شاہراہ ہے، اس کی بدولت دونوں ملکوں کے شہریوں اور ان کے یہاں مقیم غیرملکیوں کو آمد و رفت میں بڑی سہولت ہوگی جبکہ تجارتی معاملات بھی پھلے پھولیں گے۔

سالم النعیمی کا کہنا تھا کہ شاہراہ سے اقتصادی سرگرمیاں بھی تیز ہوں گی، سیاحتی پروگراموں کو فروغ ملے گا، یہ دونوں ملکوں کو جوڑنے والی پہلی شاہراہ ہوگی۔

عمان کے نقل و حمل کے سیکریٹری نے کہا کہ اس شاہراہ سے بہترین سہولتیں میسر آئیں گی، شاہراہ کے افتتاح کے قریب ہے، اس سے دونوں ممالک کے سماجی رشتے مضبوط ہوں گے۔ اس شاہراہ کا 160 کلو میٹر کا حصہ عمانی صوبے عبری سے الربع الخالی تک ہمارے حصے سے تعلق رکھتا ہے۔

Comments

- Advertisement -