تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نابینا افراد کیلئے بڑی خوشخبری، اب بینائی واپس آسکتی ہے

ماسکو: روس میں سائنس دان ایسے منصوبے پر کام شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے تحت نابنیا افراد کو بینائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی سائنس دان ایسی چپ تیار کریں گے جو اگر کسی پیدائشی نابینا شخص کے سر میں نصب کردی جائے تو وہ دنیا کو اپنی نظر سے دیکھ سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق روسی وزارت صعنت وتجارت کے ریڈیو الیکٹرانک صنعت کے شعبہ کے سربراہ واسیلی شاپک نے بتایا کہ سائنس دان اس منصوبے پر کام شروع کریں گے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ مذکورہ چپ سر میں لگائی جائے گی جو اندھے لوگوں کے لیے دیکھنا ممکن بنائے گی۔

واسیلی شاپک کا مزید کہنا تھا کہ اس چپ سے ناصرف اندھا پن بلکہ پیدائش سے اندھے افراد بھی دیکھنا شروع کردیں گے، یہ ٹیکنالوجی جدید ترین ہوگی جس سے انسانیت کو فائدہ حاصل ہوگا۔

خیال رہے کہ روس میں اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوگیا تو ممکنہ طور پر دنیا کے لیے ایک حیران کن تجربہ ہوگا، اور دنیا بھر میں اس چپ کی فراہمی سے نابینا افراد اپنی مصنوعی بینائی سے مستفید ہوسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -