The news is by your side.

Advertisement

ملک کے لیے بڑی خوش خبری

اسلام آباد: رواں مالی سال جولائی کے دوران ملک میں بڑی صنعتوں کی گروتھ میں اضافہ ہوا ہے۔

قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق جولائی2021 میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعت کی گروتھ میں2.25فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 11صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ جبکہ 4صنعتوں کی پیداوار میں کمی دیکھی گئی۔

جولائی کے دوران ٹیکسٹائل صنعت کی پیداوار میں1.24فیصداضافہ ہوا جبکہ فوڈبیوریجز اور تمباکو کی صنعتوں کی پیداوار میں0.55فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شمایات کا کہنا ہے کہ ادویات کی مینوفیکچرنگ میں جولائی کے دوران9.98فیصد اضافہ ہوا، آٹوموبیل کی صنعت کی پیداوارمیں44.62فیصد اضافہ ہوا، کیمیکل کی پیداواری صلاحیت میں13.62فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسی طرح رواں مالی سال جولائی کے دوران فرٹیلائزر کی پیداوار میں3.52فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

چمڑے کی مصنوعات گزشتہ ماہ کے دوران11.72فیصد بڑھی، الیکٹرونکس صنعت کی پیداواری صلاحیت میں 1.40فیصد بڑھوتی ہوئی۔ ربڑپراڈکٹس اور پیپربورڈسازی کی پیداوارمیں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں