ہفتہ, جنوری 24, 2026
اشتہار

ایوان صدر کے ملازمین کیلیے زبردست خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایوان صدر کے ملازمین کیلیے زبردست خوشخبری ہے کہ انہیں کورونا اور رمضان پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گریڈ1 تا 20 کے ملازمین کو 1ماہ کی تنخواہ بطور اعزاز یہ دی جائےگی، ملازمین کو رمضان وکورونا پیکج دینےکی سمری تیار کر لی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایوان صدر کے بیشتر چھوٹے ملازمین کم تنخواہ دار ہیں، چھوٹے ملازمین گھر چلانےکیلئےپارٹ ٹائم نوکریاں بھی کرتےہیں۔

سمری کے مطابق لاک ڈاؤن نےچھوٹےملازمین کی زندگیوں کو زیادہ متاثر کیا ہے اور کٹھن حالات میں انہیں خصوصی پیکج دیا جارہا ہے۔

سمری میں کہا گیا ہے کہ ایوان صدر کے ملازمین کو ہر سال خصوصی رمضان پیکج دیا جاتا ہے تاہم امسال رمضان پیکج کے ساتھ کورونا ریلیف پیکج بھی دیا جارہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں