The news is by your side.

Advertisement

قوم کیلئے کوروناویکسین سے متعلق بڑی خوشخبری

اسلام آباد: چینی ساختہ کوروناویکسین کی پاکستان لانے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق چینی ادویہ ساز گروپ سائینوفارم نے کوروناویکسین پاکستان لانے کی اجازت مانگ لی اور کوروناویکسین رجسٹریشن کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو درخواست دے دی۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ ادویہ ساز گروپ نے کوروناویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت بھی مانگ لی، سائینوفارم نےویکسین کے کلینکل ٹرائلز کا مکمل ڈیٹاجمع کرا دیا، ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے، رجسٹریشن بورڈچینی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے گا۔

رجسٹریشن ہونے سے چینی کوروناویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔

پاکستان نے پہلے فیز کے لیے کوروناویکسین سائینوفارم سے لینےاعلان کیا ہے۔ پاکستان سائینوفارم سے کوروناویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں خریدے گا۔ سائینوفارم کی کوروناویکسین چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کردہ ہے۔

کورونا ویکسین سے متعلق ڈاکٹر فیصل سلطان کا اہم بیان

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 5 ویکسین سے متعلق بات چیت جاری ہے، چینی، روس اور یورپی ویکسین سے متعلق گفتگو ہورہی ہے، ایک چینی ویکسین کے ٹرائل ہورہے ہیں جسے فہرست میں شامل کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ حکومتی ذرائع سے اور براہ راست کمپنیوں سے ویکسین خریدیں گے، جو لوگ خود ویکسین خریدنا چاہیں ان کے لیے آسانی پیدا کریں گے، چینی ویکسین کا بڑے لیول پر ٹرائل ہورہا ہے جس پر دنیا کی نظر ہے، چینی ویکسین کا بڑا ٹرائل ملک میں ہورہا ہے جو بڑی بات ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں