The news is by your side.

Advertisement

کراچی والوں کیلیے زبردست خوشخبری

کراچی کے عوام کیلیے اچھی خبر ہے کہ گرین لائن کے بعد اورنج لائن کی بسیں بھی کراچی پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی اورنج لائن منصوبےکی بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئیں۔ اورنج لائن کی49 بسیں کراچی پہنچی ہیں۔

کے پی ٹی ذرائع کے مطابق ایم وی لوئی نامی جہاز کے ذریعے بسیں برتھ نمبر11 پر پہنچی ہیں بسیں اگلے 2سے 3 گھنٹے میں ان لوڈ کر دی جائیں گی۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ٹوئٹ میں لکھا کہ شہریوں کیلئے خوشخبری ہے اورنج لائن منصوبےکی تمام بسیں کراچی بندرگاہ پہنچ گئیں پہلےمرحلےمیں بسیں کراچی پورٹ پرآچکی ہیں تمام بسیں کل جہازسےبندرگاہ پر منتقل ہو جائیں گی باقی بسیں ایک ماہ کےدوران مرحلہ وار کراچی پہنچ جائیں گی۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن نے جون کے پہلے ہفتے میں اورنج لائن منصوبےکو فعال کرنےکا اعلان کیاتھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں