تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

عمرہ زائرین کیلیے زبردست خوشخبری، اہم شرط ختم

مکہ مکرمہ: حرمین شریفین انتظامیہ نےایک عمرہ ادائیگی کی شرط ختم کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق کورونا وبا میں مسلسل کمی کے بعد عائد پابندیوں میں نرمی کا سلسلہ جاری ہے، حرمین ‏شریفین کو مکمل طور کھولے جانے اور ماسک کی پابندی میں نرمی کے بعد اب ایک عمرہ کی ادائیگی کی شرط ‏بھی ختم کر دی گئی۔

زائرین اب جتنی بار چاہیں عمرے کی ادائیگی کرسکتےہیں۔ اس سے پہلےنمازوں کی ادائیگی کیلئے باقاعدہ پرمٹ ‏لینا پڑتا تھا۔

عمرہ ادائیگی کیلئے15دنوں بعدصرف ایک بار ہی پرمٹ ملتا تھا اور مقررہ دن اور اوقات میں ایس او پیز کے ساتھ ‏عمرہ ادا کیا جاتا تھا۔

حرمین شریفین میں ماسک اور عمرہ ٹریکنگ ایپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خدمت پر مامور کارکنوں اور ‏‏زائرین کو ہر وقت چہرے پر ماسک پہننا ہو گا۔

عبادات کےدوران سماجی فاصلہ رکھنےکی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔ پہلےمسجدالحرام میں مخصوص تعداد ‏میں نمازیوں کو آنےکی اجازت تھی۔

شہری اب آزادی کےساتھ پبلک مقامات پرجاسکیں گے۔ عوامی مقامات، ہوٹلز اور ریستورانوں میں کورونا پابندیاں ‏ختم کر دی گئی ہیں۔ پابندیاں کوروناویکسی نیشن کی کامیاب مہم کےبعدختم کی گئیں۔

احتیاطی تدابیر کے ساتھ شادیوں اور دیگر سماجی تقریبات میں شرکاء کی کسی بھی تعداد کی اجازت ہو گی تاہم ‏‏لازمی ہے کہ وبا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا جائے۔

Comments

- Advertisement -