ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی خواہشمند خواتین کے لیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی خواہشمند خواتین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کے زریعے تمام سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا،سی پی او سید خالد ہمدانی نے افتتاح کیا۔

اس موقع پر سی ٹی او فرحان اسلم، ایس ٹی او منیر ہاشمی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت صوبے بھر میں 33 موبائل یونٹس فراہم کیے گئے ہیں، ان موبائل یونٹس میں ایف آئی آر کے اندراج، لرنر لائسنس، موٹر سائیکل و موٹر کار لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ڈوپلیکیٹ اور بین الاقوامی لائسنس کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور ری نیو کروانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ موبائل لائسنسنگ کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے، وزیر اعلیٰ کے انیشیٹیو کے مطابق یہ سہولیات خواتین کو ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں گی۔

خواتین کے لیے موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی سہولت تعلیمی اداروں اور دفاتر میں بھی مہیا کی جائے گی۔

سی پی او کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں