تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

ینگ ڈاکٹرز کیلئے زبردست خوشخبری

اسلام آبادکے ینگ ڈاکٹرز کیلئےخوشخبری ہے کہ ٹرینی ڈاکٹرز کے وظیفےمیں اضافے کے فیصلے پر 6ماہ بعد عملدرآمدکا آغاز ہوگیا۔

حکومت نےجنوری میں ٹرینی ڈاکٹرز کے وظیفے میں اضافےکی منظوری دی تھی اور اب پمز انتظامیہ نے وظیفے میں اضافے پر عملدرآمد کیلئے اکاؤنٹنٹ جنرل کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

مراسلے کے مطابق اے جی ڈاکٹرز کے وظائف میں اضافےکے فیصلے پر عملدرآمد کرائیں اور ڈاکٹرز کےوظائف میں اضافےکا اطلاق7جنوری2020 سےکیاجائے۔

مراسلہ میں یاد دہانی کروائی گئی ہے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کے وظیفےمیں 43 فیصداضافہ کیا گیاتھا جو کہ 31390 روپے بنتا ہے اس طرح پی جی ڈاکٹرز کی تنخواہ73000 سےبڑھ کر104300 روپے ہوگئی ہے۔

ہاؤس آفیسر کےوظیفےمیں 74 فیصداضافےکی منظوری دی گئی تھی جو کہ 29600 روپے اضافہ بنتا ہے جس سے ہاؤس آفیسر ڈاکٹر کا وظیفہ40 ہزار سے بڑھ کر69600 روپے ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -