The news is by your side.

Advertisement

نوجوانوں کے لیے بڑی خوش خبری

پشاور: وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت کل خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں چیک تقسیم کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت کل صوبے میں نوجوانوں میں چیک تقسیم کیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق نوجوانوں کو ان کے منفرد آئیڈیاز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے گرانٹس مہیا کیے جائیں گے۔

ان نوجوانوں کو ایک ملین سے50ملین تک کے گرانٹس دیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم کا کامیاب جوان پروگرام پورے ملک میں جاری ہے۔

اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو باصلاحیت بنانے اور اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے قرضے دیے جاتے ہیں۔ ملک کے مختلف صوبوں کے نوجوان باالخصوص طالب علم اس پروگرام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں