تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سعودی عرب سے خوش خبری!

ریاض: سعودی وژن 2030 کے تحت مملکت کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، رواں‌ ماہ میں چاکلیٹ اور مٹھائیوں کی ایک ہزار سے زیادہ فیکڑیاں قائم کی گئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت صنعت و معدنیات نے رواں ماہ کے حوالے سے حیران کن اعدادوشمار جاری کیے جن میں بتایا گیا ہے کہ ماہ رواں جولائی کے وسط تک 35 ارب ریال سے زیادہ کے سرمائے سے سعودی عرب میں چاکلیٹ اور مٹھائیوں کی 1066 فیکڑیاں قائم کی گئی ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ مملکت میں مجموعی طور پرفیکٹریوں پر لگائے جانے والے کل سرمائے کا 1.38 فیصد چاکلیٹ اور مٹھائیوں کی فیکٹریوں میں لگایا گیا ہے۔

سعودی خواتین نے گھریلو مٹھائیاں فروخت کرکے دکانوں کو مات دیدی | Urdu News –  اردو نیوز

مٹھائیوں کی صنعت میں غیرملکی سرمایہ کاری اس شعبے کی کل سرمایہ کاری کا 3 فیصد ہے جبکہ سعودی سرمایہ کار اس شعبے میں 92 فیصد سرمایہ لگائے ہوئے ہیں۔ مذکورہ صنعت پر سعودی اور غیرملکی کی 5 فیصد مشترکہ سرمایہ کاری بھی ہے، سب سے زیادہ فیکٹریاں ریاض ریجن میں لگائی گئیں۔

سعودی دارالحکومت میں 377 چاکلیٹ اور مٹھائیوں کی فیکٹریاں لگائی گئی ہیں۔ اسی طرح مکہ مکرمہ 294 فیکٹریوں سے دوسرے نمبر پر ہے اور قصیم ریجن 133 فیکٹریوں سے تیسرے نمبر پر ہے۔

Comments

- Advertisement -