The news is by your side.

Advertisement

کرکٹ کے میدان سے بڑی خوشخبری

لاہور: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن لیہمین کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کا دورہ کرنے کے قریب ہیں، سیکیورٹی اچھی ہو تو کوئی وجہ نہیں کہ آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان نہ جائے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں کوچ آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے کہا کہ پاکستان کا ایک خوبصورت ملک ہے، پاکستان کے لوگوں کا کرکٹ جنون زبردست ہے، ہماری ٹیم یہاں کا دورہ کرنے کے قریب ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 1998 کے دورے پر ہم نے خوب انجوائے کیا تھا۔

حالیہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو محمد وسیم خان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آرہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نے بتایا تھا کہ پی سی بی جو بھی کام کررہی ہے پاکستان کے لیے کررہی ہے، فرنچائز اونرز سے پی سی بی کے معاملات ٹھیک نہیں یہ تاثر غلط ہے، اب پی ایس ایل 6کی تیاری جاری ہے، انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں آکر 2ٹی20میچز کھیلے گی۔

انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آرہی ہے: وسیم خان

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نے یہ بھی کہا تھا کرونا صورت حال بہتر ہوئی تو شائقین کو بھی اسٹیڈیم آنے کا موقع ملے گا، غیرملکی کھلاڑیوں کااعتماد بحال کررہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں