پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

شعبہ صحت میں بڑی پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا کے شعبہ صحت میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، باچہ خان میڈیکل کمپلکس اور خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق باچہ میڈیکل کمپلکس، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی انسٹیٹوٹ کو ٹریننگ سہولیات فراہم کرے گا، اس حوالے سے دونوں فریقین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔

طلبا کو نرسنگ، ڈینٹل ٹیکنالوجی اور ریڈیالوجی دیگر شعبوں میں ٹریننگ دی جائے گی۔

مفاہمتی یادداشت پر ستخط کے موقع پر اپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سمیت دیگر اسمبلی کے اراکین شریک تھے، دونوں طبی اداروں کے مابین مفامتی یادداشت30سال کے لیے قابل عمل ہوگی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ طبی شعبے میں تربیت کلیدی اہمیت کی حامل ہوتی ہے، موجودہ حکومت صحت کے شعبے میں ترقی کے لیے کوشاں ہے۔

خیال رہے کہ اس اہم اقدام سے صوبے میں صحت کا شعبہ مزید مستحکم ہوگا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں