تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

پابندی کے شکار مسافروں کے لیے بڑا ریلیف

لندن: برطانیہ میں لازمی ہوٹل قرنطینہ کی پابندی کا سامنا کرنے والے بھارتی مسافروں کو ریلیف مل گیا، برطانوی حکومت نے بھارت کو سفری ‘ریڈ لسٹ’ سے ہٹا دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے بھارت کو سفری ریڈ لسٹ سے نکال دیا جس کے بعد اب مکمل کوروناویکسینیشن کروانے والے بھارتی مسافر 10 دن کی لازمی ہوٹل قرنطینہ پابندی سے آزاد ہوگئے۔

البتہ بھارتی شہریوں کو ہوٹل کے بجائے گھر پر دس دن کی آئسولیشن اختیار کرنا ہوگی اور اگر پانچ دن بعد کورونا ٹیسٹ منفی آگیا تو ہوم آئسولیشن بھی ختم کی جاسکتی ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا کہ جب مسافروں کی طرف سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ انہیں سفری معاملات میں نرمی دی جائے۔ بھارتی مسافر برطانیہ میں داخل ہونے کے بعد قرنطینہ کے لیے گھر سمیت کسی بھی مقام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

برطانیہ آنے پر 3 دن کے اندر اندر کرایا گیا کورونا ٹیسٹ قبول کیا جائے گا۔ جبکہ دو کورونا ٹیسٹ کی پیشگی بکنگ بھی لازمی ہے، بصورت دیگر سفر میں رکاوٹیں کھڑی ہوسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں ‘ٹیسٹ ٹو ریلیز’ اسکیم بھی شروع کی گئی ہے جس کے تحت مسافر 5 دن بعد اپنا کورونا ٹیسٹ منفی شو کرائیں تو ان کی دس کی قرنطینہ ختم کردی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -