تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی حکومت کا بڑا اقدام، سفری پابندی کے شکار غیرملکیوں کیلئے خوشخبری

ریاض: سعودی حکومت نے سفری پابندی کے شکار وزٹ ویزا ہولڈرز کو بڑا ریلیف فراہم کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وہ غیرملکی جو وزٹ ویزا ہولڈرز ہیں اور سفری پابندی کے باعث مملکت کا سفر نہیں کرسکے ان کے ویزوں میں خودکار نظام کے تحت 30 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی وزارت خارجہ نے 30 ستمبر 2021 تک وزٹ ویزوں میں خودکار نظام کے تحت توسیع کردی اور کہا ویزوں میں توسیع پر کوئی فیس نہیں اور توسیع کیلئے مقرر ’مقابل مالی‘ بھی وصول نہیں کیا جائے گا۔

سعودی وزارت خارجہ نے توجہ دلائی کہ بیرون مملکت موجود ان وزٹ ویزہ ہولڈرز کے ویزوں میں بھی توسیع ہوگی جنہوں نے ویزے استعمال نہیں کیے ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جن کا وزٹ ویزا ختم ہوگیا وہ بھی اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں۔ کورونا وبا کے پیش نظر ایسے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ملکی وغیرملکیوں کو ریلیف دینا بھی ترجیحات میں شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -