The news is by your side.

Advertisement

اے پی ایس کے پھولوں کی عظیم قربانی نے قوم کو یکجا، متحد کیا، شاہ محمود

ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول ملکی تاریخ کا اندوہناک، دلخراش سانحہ ہے، قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیسہ پلائی دیوار کیطرح کھڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سانحہ آرمی پبلک اسکول سے متعلق اپنے پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کا غم آج بھی تازہ ہے کیونکہ سانحہ آرمی پبلک اسکول ملکی تاریخ کا اندوہناک اور دلخراش سانحہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اے پی ایس کے پھولوں کی عظیم قربانی نے قوم کو یکجا اور متحد کیا، اے پی ایس کے بچوں نے اپنے لہو سے دیپ روشن کیے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان دیپوں کی روشنی میں قوم نے دہشت گردی کے ناسور کو شکست دی، پوری قوم معصوم بچوں سمیت شہدائے اے پی ایس کو سلام پیش کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے، انشااللہ ان معصوموں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور ہم دہشت گردی کے اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔

خیال رہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 6 برس بیت چکے ہیں، سولہ دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پشاور میں علم دشمنوں نے معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بناکر بچوں سمیت 140 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں