The news is by your side.

Advertisement

ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف مشن کامیاب

اسلام آباد: نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر(این ایل سی سی) نے اہم سنگ میل عبور کرلیا، آج پورے ملک میں کہیں بھی ٹڈی دل نہیں پایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کا ٹڈیوں کے خلاف مشن کامیاب ہوگیا، آج ملک کے کسی صوبے میں ٹڈی دل نہیں پایا گیا۔ سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان سے بھی ٹڈیاں ختم کردی گئیں۔

ترجمان این ایل سی سی کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں آج کہیں بھی ٹڈی دل نہیں پایا گیا، البتہ آپریشن کا سلسلہ جاری رہا اور 24 گھنٹوں کے دوان ایک لاکھ 29ہزار72ہیکٹرز پر سروے مکمل کیا۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ6 ماہ میں11لاکھ34ہزار161ہیکٹرز پر کنٹرول آپریشن کیا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ فصلوں کے دشمن کہلانے والے ٹڈی دل کا سب سے پہلے خیبرپختونخوا میں خاتمہ کیا گیا تھا جس کے بعد پنجاب اور پھر مرحلہ وار تمام صوبوں سے ٹڈیاں ختم کردی گئیں، ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں آپریشن کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس میں اب بڑی کامیابی مل گئی۔

ٹڈی دل ناصرف فصلوں کو نقصان پہنچا رہے تھے بلکہ انہوں نے پھلوں کے پیڑوں پر بھی حملے شروع کردیے تھے، ٹڈیوں کے خاتمے سے کسانوں اور زمین داروں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں