تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ڈاکٹروں کی بڑی کامیابی، دنیا کا پہلا خوش قسمت مریض

واشنگٹن: امریکا میں جو ڈیمو نامی شخص بیک وقت ہاتھوں اور چہرے کی کامیاب ڈبل ٹرانسپلانٹ سرجری کرانے والا دنیا کا پہلا مریض بن گیا جس کے بعد اسے نئی زندگی ملی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جو ڈیمو دنیا کا پہلا مریض ہے جس کے چہرے اور ہاتھوں کا ٹرانسپلانٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ 2018 میں اس کا جسم کار حادثے میں بری طرح جھلس گیا تھا اور اسے یقین نہیں تھا کہ وہ پھر سے اپنی پرانی زندگی کی طرف لوٹ سکے گا۔

After 23 gruelling hours of surgery, Dimeo became the recipient of the world’s first successful face and hands transplant.

ماہرین کی کامیاب سرجری کے بعد جوڈیمو پھر سے ہاتھوں کو حرکت، مسکرا اور پلکیں جھپکا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نوجوان امریکی ریاست نیوجرسی میں نائٹ شفٹ کرتا تھا، کام سے واپسی کے دوران گاڑی چلاتے ہوئے اس کی آنکھ لگ گئی جس کے باعث گاڑی فٹ پاتھ سے جاٹکرائی۔

Dr Eduardo Rodriguez has Joe Dimeo demonstrate the flexibility and strength in his hands.

A surgical team, led by Rodriguez, amputated both of Dimeo’s hands, replacing them mid-forearm.

حادثے کے بعد کار میں آگ لگنے سے 23 سالہ شہری کا جسم بری طرح جھلس گیا، اس سے قبل کے گاڑی میں دھماکا ہوتا قریب موجود لوگوں نے اس کی جان بچائی لیکن وہ اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑتا رہا۔

ڈاکٹروں کے مطابق اس کا جسم 80 فیصد جل چکا تھا، زخموں کو بھرنے کے لیے تقریباً 30 سے زائد سرجریاں کی گئیں اور پھر دنیا میں پہلی بار کسی مریض کا کامیاب ڈبل ٹرانسپلانٹ سرجری ہوا۔ اس مشن کی تکمیل کے لیے ہمیں ایک ڈونر(جسم کے اعضا عطیہ کرنے والا) ملا جس کا معدافعتی نظام جوڈیمو سے میچ کرتا تھا۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ اسے یہ بہت مشکل لگتا تھا کیوں کہ ڈاکٹروں کو میری انگلیاں الگ کرنی تھیں جو جھلس کر چپک گئی تھیں، آنکھوں کے سامنے چادر آگئی تھی جس کے باعث میں دیکھ نہیں پاتا تھا، لیکن اب میں بہت خوش ہوں۔

Comments

- Advertisement -