جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

کراچی پولیس کو اسنیپ چیکنگ کے دوران بڑی کامیابی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں پولیس کو اسنیپ چیکنگ کے دوران بڑی کامیابی مل گئی، فیروزآباد سے کرولاگینگ کے 2ملزمان گرفتار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیروزآباد میں اسنیپ چیکنگ کے دوران کرولاگینگ کے دو ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیرسدوزئی کا کہنا ہے کہ کار کی تلاشی میں ایک کلاشکوف،2 پستول،2رائفل اور گرنیڈ برآمد ہوا، گرفتار ملزمان جاوید اور یاسین کے خلاف31مقدمات درج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان قتل، اقدام قتل اور پولیس پر فائرنگ میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق موصول ہونے والی فوٹیج میں ملزمان کو میں وادرات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

خیال رہے کہ گزفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ متعلقہ ادارے نے امکان ظاہر کیا ہے کہ گرفتار افراد کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی بھی جلد گرفتاری عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں