The news is by your side.

Advertisement

پیپلزپارٹی کو بڑی کامیابی، پی ٹی آئی رہنما کی شمولیت کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کو خیبرپختونخوا سے بڑی سیاسی کامیابی مل گئی۔ رکن کےپی اسمبلی لیاقت خٹک نے ‏پی ٹی آئی کو خیرباد کہنےکا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیاقت خان خٹک جلد پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ رکن کےپی ‏اسمبلی لیاقت خان خٹک وزیردفاع پرویزخٹک کےبھائی ہیں۔

لیاقت خٹک کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کےمعاملات طےپاچکےہیں، ان کی آصف زرداری اور پی پی ‏قیادت سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

لیاقت خٹک موجودہ دورحکومت میں وزیرآبپاشی وایکسائزرہ چکےہیں اور وہ پی کے 64 نوشہرہ ‏سے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ہیں۔

لیاقت خٹک کوفروری2020میں صوبائی وزارت سے ہٹایا گیا تھا۔ ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدوار ‏کی مخالفت پر عہدے سے ہٹایا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں