منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

لالچی بہو نے بوڑھی ساس کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں 66 سالہ کنیز بی بی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا بہو ہی ساس کی قاتل نکلی ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں گزشتہ دنوں مبینہ ڈکیتی کی واردات میں قتل ہونے والی 66 سالہ خاتون کنیز بی بی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ معمر خاتون کی قاتل خود اس کی بہو نکلی جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

پولیس کو اطلاع ملی کہ وحدت کالونی کے علاقے میں گھر میں نامعلوم افراد نے معمر خاتون کو تشدد کرکے قتل کردیا۔ پولیس پہنچی تو اسے بتایا گیا کہ 66 سالہ کنیز بی بی کوارٹر میں موجود تھی کہ نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے۔ مقتولہ نے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فرش پر سر پٹخ دیا جس سے معمر خاتون دم توڑ گئیں۔

- Advertisement -

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کیے تو 66 سالہ کنیز بی بی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ابتدائی تحقیقات وتفتیش میں ہی حقیقت سامنے آ گئی۔

ایس پی نے گھر کے افراد سے خود تفتیش کی جس میں پتہ چلا کہ کنیز بی بی کو اسکی بہو ماریہ نے قتل کیا اور ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ ماریہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے 3 لاکھ نقدی، پرائز بانڈز، موبائل فون اور زیورات بھی برآمد کیے گئے ہیں جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں