The news is by your side.

Advertisement

یونانی پارلیمان نے’فلسطین‘ کوبطورریاست تسلیم کرلیا

ایتھنز: یونانی پارلیمان میں فلسطین کو بطور ریاست قبول کرنے کی قرارداد منظورکرلی گئی، قراردادپر رائےشماری کے وقت فلسطینی صدر محمود عباس بھی پارلیمان میں موجودتھے۔

یونانی پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شماری میں تمام اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا۔

قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہےکہ وہ فلسطین کو بطورریاست تسلیم کرے، قرارداد کےمطابق حکومت ایسے اقدامات کرے جن سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا عمل سہل ہو سکے اور خطے میں امن مذاکرات کا سلسلہ بحال ہو سکے۔

دورہ یونان کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس نے یونانی وزیراعظم الیکسس سپراس نے ملاقات کی۔

ملاقات میں یونانی وزیراعظم کاکہناتھاکہ اُن کی حکومت اب دستاویزات پرفلسطینی اتھارٹی کو ترک کرکے صرف فلسطین استعمال کیا کرے گی۔

یونانی وزیراعظم کاکہناتھاکہ فلسطینی صدر کے دورے سے فلسطینیوں اور یونانیوں کے ساتھ روایتی اور تاریخی تعلقات کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں