تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کیلے پر لڑائی‘ شادی شدہ جوڑا عدالت پہنچ گیا

متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ کی عدالت میں ایک انوکھا مقدمہ پیش کیا گیا ‘ جس میں خاتون کا موقف تھا کہ ان کے شوہر نے کیلے کے رنگ پر ہونے والی گفتگو میں ان کی توہین کی ہے۔

مقامی اخبار ’امارت الیوم‘ کے مطابق یہ مقدمہ راس الخیمہ کی چھوٹے مسائل کے حل کے لیے قائم کردہ عدالت میں پیش کیا گیا جس میں مدعی کی طرف سے درخواست کی گئی ہے کہ اس کے شوہر نے کیلوں کے رنگ پر ہونے والی بحث کے سبب اس کی بے عزتی کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سب اس وقت ہوا جب شوہر گروسری شاپنگ کرکے گھر لوٹا تو دیگر سامان کے ساتھ ہرے رنگ کے کیلے بھی ساتھ لے کر آیا۔ بیوی نے شوہر سے درخواست کی کہ وہ انہیں تبدیل کرا کے روایتی سنہرے رنگ والے کیلے خرید کرلائے۔

کیلے کے رنگ کے بارے میں ہونے والی دونوں کی بحث اس قدر آگے بڑھی کہ شوہر نے اپنے بچوں کے گھر سے باہر جانے اور لوگوں سے گھلنے ملنے پر پابندی عائد کردی جو کہ بیوی کے نزدیک قطعی غیر متعلقہ تھی۔

عدالت کے روبر شوہر نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی بیوی اس بات سے ناخوش تھی کہ اس نے اپنے بچوں کو باہر جانے اور دوست بنانے سے روکا ہے اور اسی سبب یہ سارا معاملہ ہوا ہے۔

مقامی عدالت کے جج نے دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد مقدمے کا فیصلہ آئندہ سماعت تک کے لیے موخر کردیا ہے۔ مقدمے کی فریقین کے نام اور رہائش گاہ کے بارے میں تفصیلات مقامی اخبار کی جانب سے صیغہ راز رکھی گئی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -