تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

گرین لائن چلنے کو تیار، ناشتہ، لنچ، ہائی ٹی اور ڈنر بھی ملے گا

سیلاب کے باعث بند کی جانے والی گرین لائن ٹرین کو 27 جنوری سے ریلوے کی پریمیم ایکسپریس کے طور پر چلایا جائے گا۔

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر گرین لائن میں فائیو اسٹار ہوٹل کی طرف سے ناشتہ، لنچ، ہائی ٹی اور ڈنر ٹکٹ کی قیمت ہی میں دیا جائے گا۔

گرین لائن میں اعلیٰ معیار کی بیڈنگ، یوٹیلیٹی کٹ اور ہاؤس کیپنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ ہائی پروفائل ٹرین کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

گرین لائن ایکسپریس کے کرایوں میں 25 فیصد اضافہ

مارگلہ اسٹیشن سے کراچی تک چلنے والی گرین لائن راستے میں راولپنڈی، چکلالہ، لاہور، خانیوال، بہاولپور روہڑی، حیدرآباد اور ڈرگ روڈ پر رکے گی۔

گرین لائن ٹرین کو چین سے آنے والی نئی کوچز کے ساتھ چلایا جائے گا۔ گرین لائن کا ٹائم 22 گھنٹے رکھا گیا ہے جو وقت کے ساتھ کم کیا جائے گا۔

ٹرین کو کامیاب بنانے اور سروس کوالٹی کو یقینی بنانے کیلیے ایڈیشنل جنرل مینیجر ٹریفک کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

سی ای او ریلوے سلمان صادق شیخ کا کہنا ہے کہ گرین لائن پاکستان ریلوے میں ایک نئی جہت متعارف کروا رہی ہے ان سہولیات والی مستقبل میں مزید ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -