تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

سبزپیاز: حیرت انگیز فوائد سے بھرپور قدرت کا خزانہ

ماہرین نے طبی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ سبز پیاز انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھانے سمیت اضافی چربی کو ختم کرتا ہے اور شہری دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق سبز پیاز انسان کو صحت مند رکھنے کے لیے انتہائی مفید ہے، اس سبزی میں موجود وٹامن سی قوت مدافت کو مستحکم رکھتا ہے، اس کے علاوہ پیاز کرومیم سے بھرپور ہوتا ہے جو خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے، اسے سوزش اور انفیکشن کے خلاف بھی انتہائی مفید قرار دیا گیا۔

پیاز دل کو صحت مند رکھنے کے لیے خون میں نقصان دہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔

اس سبزی میں ’وٹامن (بی 1) کی کافی مقدار ہوتی ہے، اس مقدار کے ذریعے انسان اپنے جسم کی اضافی چربی کم کرسکتا ہے، اس طرح اسے اپنے بھاری وزن سے چھٹکارہ حاصل ہوگا۔

پیاز، فالتو کولیسٹرول کو تحلیل کرسکتی ہے؟

خیال رہے کہ سبز پیاز میں ’کوئراسیٹن‘ مرکب کا ایک بہت بڑا حصہ ہوتا ہے جو کینسر سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس پیاز کا زیاہ سے زیادہ استعمال یقینی بنائیں۔

Comments

- Advertisement -