The news is by your side.

Advertisement

قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے مانچسٹر پہنچ گئی

مانچسٹر: قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے مانچسٹر پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اظہر علی الیون جیت کا عزم کے لیے انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے مانچسٹر پہنچ گئی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے کھیلا جائے گا۔

کرونا کے باعث کھلاڑی اسٹیڈیم میں موجود ہوٹل میں بائیو سکیور ماحول میں قیام کریں گے۔

قومی ٹیم کا 29 رکنی اسکواڈ انگلینڈ میں موجود ہے، فاسٹ بولر محمد عامر نے چند روز قبل ٹیم کو جوائن کیا ہے اور حارث رؤف بھی کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں پہلے ٹیسٹ میں 5 اگست کو مدمقابل آئیں گی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے شکست دی تھی، بین اسٹوکس سیریز اور اسٹیورٹ براڈ تیسرے ٹیسٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم نے عید کیسے منائی؟

یاد رہے کہ دورہ انگلینڈ پر موجود قومی ٹیم نے ڈربی کے ہوٹل میں عیدالاضحیٰ کی خوشیاں منائیں۔وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے نماز عید کی امامت کی اور خطبہ دیا۔

اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں