اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

گرین لینڈ کی کہانی کیا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

گرین لینڈ (08 جنوری 2026): گرین لینڈ جغرافیائی طور پر برِاعظم شمالی امریکا میں واقع ہے اور ڈنمارک کے زیرِ انتظام علاقہ ہے۔ یہاں کی 81 فی صد زمین مستقل برف سے ڈھکی ہوئی ہے، جس کے باعث اسے دنیا کے سرد اور سخت ترین خطوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

یہ ملک معدنی وسائل کے لحاظ سے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ یہاں یورینیم، سونا، تیل اور گیس کے علاوہ ریئر ارتھ منرلز کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ گرین لینڈ نایاب دھاتوں کے ذخائر سے مالامال ملک ہے۔ 17 ایسی نایاب دھاتیں ہیں جو ڈرونز، الیکٹرک گاڑیوں اور جنگی طیاروں سمیت جدید ٹیکنالوجی اور دفاعی صنعت میں استعمال ہوتی ہیں۔

گرین لینڈ

گرین لینڈ میں گریفائٹ، لیتھیم اور تانبے کے ذخائر بھی موجود ہیں۔ معدنیات کی عالمی مارکیٹ پر چین کا غلبہ ہے۔ اس لیے، چین پر انحصار کم کرنے کے لیے امریکا کو گرین لیند کی ضرورت ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق گرین لینڈ امریکا کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے، یہ علاقہ روس اور چین کے بحری جہازوں سے گِھرا ہوا ہے اور امریکا کو اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اس علاقے کی ضرورت ہے۔

گرین لینڈ

فرانس، جرمنی، اٹلی، پولینڈ، اسپین اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک نے امریکا کے اس مؤقف کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ ڈنمارک نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے گرین لینڈ پر قبضے کی کوشش کی تو یہ نیٹو اتحاد کے خاتمے کے مترادف ہوگا۔

وینزویلا سے 30 سے 50 ملین بیرل تیل وصول کرنے کے بعد مارکیٹ ریٹ پر بیچیں گے، مارکو روبیو

صدر ٹرمپ اس سے قبل اپنے پہلے مدتِ صدارت کے دوران بھی گرین لینڈ کو خریدنے کا خیال پیش کر چکے تھے۔ وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کے بعد امریکا نے گرین لینڈ پر کنٹرول اور فوجی آپشن کے استعمال کے بیانات دے کر دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں