جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

گرین لینڈ پر قبضے کی کوشش، ٹرمپ کے سابق مشیر نے خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک سابق اعلیٰ مشیر گیری کوہن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ گرین لینڈ کو اس کی ملکیت تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی بی سی سے بات کرتے ہوئے آئی بی ایم کے وائس چیئرمین گیری کوہن کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ، گرین لینڈ ہی رہے گا۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے سابق مشیر گیری کوہن جو امریکا کے نمایاں ٹیکنالوجی کے رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں جو مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمپیوٹنگ کی دوڑ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں وائٹ ہاؤس نیشنل اکنامک کونسل کے ڈائریکٹر کے منصب پر فائز تھے۔

ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ نیٹو کا حصہ ہونے والے کسی آزاد ملک پر حملہ کرنا حد سے تجاوز کے مترادف ہوگا، جو اس بات کی علامت ہے کہ کاروباری اور سیاسی حلقے اس بحران کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

گیری کوہن کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے حالیہ بیانات ممکن ہے کسی مذاکراتی حکمتِ عملی کا حصہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ابھی ایک امریکی کانگریسی وفد کے اجلاس سے آیا ہوں اور میرا خیال ہے کہ ری پبلکن اور ڈیموکریٹ دونوں میں اس بات پر تقریباً مکمل اتفاق رائے ہے کہ گرین لینڈ، گرین لینڈ ہی رہے گا۔

ٹرمپ نے پیوٹن کو بڑی پیشکش کردی

اُن کا مزید کہنا تھا کہ گرین لینڈ امریکا کی جانب سے جزیرے پر فوجی موجودگی میں اضافے پر آمادہ ہو سکتا ہے، کیونکہ شمالی بحرِ اوقیانوس اور آرکٹک اوشین تیزی سے ایک بڑا عسکری خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں