پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

گریٹا تھنبرگ کی ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیوں پر کڑی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

سویڈن سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ نے ایران کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی خاموشی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

منگل کے روز صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہو جائے گی اس بیان کے ردعمل میں گریٹا تھنبرگ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے ایک پوری تہذیب کو مٹانے کی بات کی ہے لیکن عالمی سطح پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آ رہا، جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔

گریٹا تھنبرگ نے کہا کہ ہم نے نسل کشی، عوام کی مکمل تباہی اور ماحولیات کی بربادی کو معمول بنا لیا ہے اور بدعنوان و نسل پرست جنگی مجرم مکمل استثنیٰ کے ساتھ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس قسم کے بیانیے کو روکنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں کیونکہ ابھی بھی دیر نہیں ہوئی۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

ماہرین کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے حوالے سے مختلف نسلوں میں واضح تقسیم دیکھی جا رہی ہے۔ امریکا میں ہونے والے حالیہ سروے رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ نوجوان نسل جنگی مداخلت اور اسرائیلی اقدامات کے حوالے سے زیادہ شکوک و شبہات رکھتی ہے اور وہ اس قسم کی فوجی کارروائیوں کے خلاف ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں