تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

"گرلڈ گارلک چکن” ایک لذیذ اور مزیدار ڈش

گرلڈ گارلک چکن ایک لذیذ اور مزیدار ڈش ہے جس کو کھا کر آپ انگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے یہ ڈش بنانا بھی ایک بہت بڑا فن ہے کیونکہ یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ اس ڈش میں لہسن ایک بہترین ذائقہ دینے کے لئے شامل کیا جاتا ہے

اجزا :

چکن ایک عدد (چار ٹکڑے
نمک ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس ایک کھانے کے چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کے چمچ
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
تیل ایک چوتھائی کپ
زیرہ ایک کھانے کے چمچ
ہری مرچ ایک عدد
لہسن کے جوئے آٹھ عدد

ترکیب :

گرلڈ گارلک چکن کے لیے سب سے پہلے چکن کے ٹکڑوں کو تھوڑا فاصلے سے کٹ لگائیں،  اس کے بعد ان  ٹکڑوں کو نمک، لیموں کا رس اور ادرک کے پیسٹ سے لیپ کرکے  فریج میں رکھ دیں۔ جس کے بعد اب تیل گرم کرکے اس میں کُٹی کالی مرچ اور چکن شامل کرکے دس منٹ کے لیے فرائی کرلیں۔

پھر اس میں ایک کپ پانی شامل کرکے ڈھک کر پکائیں، یہاں تک کہ چکن گل کر تیار ہو جائے۔آخر میں چکن کو ایک پلیٹ پر نکالیں اور گارلک سوس ڈال کر فرائز کے ساتھ مہمانوں کو پیش کریں۔

Comments

- Advertisement -