The news is by your side.

Advertisement

کرس گیل کا الوداعی میچ؟

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل اپنے آبائی ملک جمائیکا میں کھیلی جانے والی سیریز کے بعد کرکٹ کو ممکنہ طور پر خیرباد کہہ دیں گے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف ایگزیٹو آفیسر جانی گریو نے بتایا ہم نے بھی یہ محسوس کیا ہے کہ کرس گیل کو اپنے گھر(آبائی ملک جمائیکا) سے ہی بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنا چاہیے۔

ویسٹ انڈیز اور ائرلینڈ کے درمیان اگلے سال 8 جنوری سے 16 جنوری تک سیریز ہونے جارہی ہے جس کی میزبانی جمائیکا کرے گا، سیریز میں 3 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی شامل ہے۔

کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران اپنے ہوم گراؤنڈ جمائیکا سے کرکٹ کو الوداع کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی جس کے بعد شائقین کرکٹ کو بھی یقین ہے کہ وہ اب ریٹائر ہوجائیں گے۔

تاہم گیل اس سیریز کے ون ڈے نہیں بلکہ ٹی 20 میچ کا حصہ ہوں گے، یہ سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوگی جس کے پوائنٹس کی بنیاد پر 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

جانی گریو کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرس گیل جیسے بہترین کلاڑی کے لیے ایسا کرنا بہت ضروری اور مناسب ہے کہ وہ اپنے گھریلو حامیوں کے سامنے انہیں شکریہ ادا کرتے ہوئے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں