تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

گروسری اسٹور کا مالک ڈاکوؤں کے لیے مصیبت بن گیا، ویڈیو وائرل

بہار: بھارتی شہر دربھنگہ میں ایک گروسری اسٹور کا مالک 6 ڈاکوؤں کے آگے دیر تک مزاحمت کرتا اور گلّے کے آگے جم کر کھڑا رہا، جس پر اسے ڈاکوؤں کے ہاتھوں تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے بڑے شہر دربھنگہ میں ہفتے کی رات 6 نقاب پوش بدمعاشوں نے جوالا مکھی گروسری اسٹور سے 12 لاکھ روپے لوٹنے کی واردات کی، اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان دار، جس کا نام رادھے شیام جھا معلوم ہوا ہے، ڈاکوؤں کے سامنے تقریباً ڈیڑھ منٹ تک مزاحمت کرتا رہا، وہ درازوں کے سامنے جم کر کھڑا ہو گیا تھا، جن میں لاکھوں روپے رکھے ہوئے تھے۔

ڈاکو کافی دیر تک اسے وہاں سے ہٹانے کی کوشش کرتے رہے، اس دوران لٹیروں نے اس کی زبردست پٹائی بھی کی، ایک موقع پر ڈاکو نے اس پر کرسی بھی اٹھا کر دے ماری، لیکن وہ پھر بھی گلّے کے سامنے سے نہیں ہٹا۔

آخر کار ڈاکوؤں نے اسے قابو کر کے گلّے سے ہٹایا، ایک نے اسے ٹانگ سے پکڑ لیا، لیکن ایک موقع پر جب دوسرے ڈاکو نے اسے چھوڑا تو وہ ایک ٹانگ پر ایک بار پھر گلّے کی صفائی کرنے والے پر جھپٹا۔

دکان دار نے مزاحمت تو بہت کی لیکن وہ 12 لاکھ کی رقم لٹنے سے بہ بچا سکا، تشدد سے وہ زخمی بھی ہوا جس پر اسے طبی امداد کے لیے اسپتال بھی لے جایا جانا پڑا۔

Comments

- Advertisement -