تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

مہنگائی کا سونامی، دلہا موٹرسائیکل پر دلہن بیاہنے پہنچ گیا

پنجاب کے شہر پاکپتن میں مہنگائی سے پریشان دلہا کی انوکھے انداز میں دلہن کو رخصت کرنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ کئی مہینوں نے مہنگائی کا سونامی آیا ہے جس نے عوام کی زندگیاں اجیرن کردی ہیں، مہنگائی سے تنگ ایک دلہا کی ویڈیو نے ان دنوں سوشل کی زینت بنی ہے جس میں وہ موٹر سائیکل پر اپنی دلہن بیاہنے پہنچا ہے۔

پاکپتن کا شہری شاہ زیب شدید مہنگائی میں کفایت شعاری کی مثال قائم کرنے کےلیے شاہد نگر میں مقیم اپنی دلہن کو لینے موٹر سائیکل پر پہنچا میزبان و باراتی سب حیران رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق شادی ہال کے باہر دلہن والوں نے دلہے میاں کا بینڈ باجوں سے شاندار استقبال کیا۔

دلہا شاہ زیب کا کہنا تھا کہ مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے ایسے میں گاڑی والے دس ہزار روپے مانگ رہے تھے جو میرے لیے بہت زیادہ تھے اسی لیے موٹرسائیکل پر اپنی دلہن کو رخصت کروانے پہنچا ہوں جس میں صرف 200 روپے کا پٹرول خرچ ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -