تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

بارات میں دلہا دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست تلنگانہ میں بارات میں دلہا دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر نظام آباد میں شادی ہال میں دلہا گنیش دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔

دلہے کی موت کے بعد شادی ہال ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا اور دلہن کے رشتے دار آہ بکا کرنے لگے۔

دلہے کے گھر والوں کے مطابق شادی کی تقریب دن میں منعقد کی گئی تھی، بارات میں تیز آواز میں گانے بج رہے تھے جس کی وجہ سے گنیش کی طبیعت بگڑ گئی۔

گنیش کے اہلخانہ کے مطابق طبیعت بگڑنے پر گنیش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے اس کی موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ گنیش کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہا مشرق وسطیٰ میں ملازمت کرتا تھا اور ایک ہفتے قبل ہی اپنی شادی کے لیے بھارت آیا تھا۔

مزید پڑھیں: دلہا نے شادی ہال میں خودکشی کرلی

واضح رہے کہ تین روز قبل سندھ کے شہر بدین میں 18 سالہ نوجوان عالم کولہی نے ساؤنڈ سسٹم نہ لگانے پر شادی کے روز ہی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھارت کے شہر حیدرآباد میں سافٹ ویئر انجینئر نے شادی سے چند منٹ قبل ہال میں خودکشی کرلی تھی۔

Comments

- Advertisement -