تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دلہا نے خود کو پھانسی لگالی

رباط : مراکشی دلہا نے شادی کی رات نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

دنیا کے ہر ملک اور ہر قوم میں شادی کے دن و رات یادگار بنانے کےلیے مختلف امور انجام دیتے ہیں تاکہ اس وقت کو زندگی بھر یاد رکھ سکیں لیکن مراکش میں دلہا نے شادی کی رات ایسا کام کیا کہ سب کو رلا دیا۔

مراکشی شہر القصر الکبیر کے رہائشی نے شادی کی رات اچانک خودکشی کرکے اہل خانہ سمیت ہر سادہ دل انسان کو رنج کو الام میں مبتلا کردیا۔

دلہا کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مرنے والا ہر انسان سے پیار محبت کرنے والا شخص تھا اور اسے کسی قسم کی کوئی ذہنی بیماری بھی لاحق نہیں تھی اسکے باوجود اس نے خود کو پھانسی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کے اچھے اخلاق و کردار کے باعث 50 سالہ دلہا نے اپنی جان لے لی کسی کو یقین نہیں آیا۔

پولیس حکام نے لاش مقامی اسپتال کے سرد خانے میں بھجوا دی، سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا اور جس انسان نے سنا کہ دلہا نے شادی کی رات خودکشی کرلی غمزدہ ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -