تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

جدید ہتھیاروں سے لیس دلہن دلہا کا اسٹیج پر قبضہ

ہر انسان اپنی شادی کے موقع کو یادگار بنانا چاہتا ہے، لوگ اس کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں اور کچھ سرپھرے اسے منفرد بنانے کے لیے انوکھے انداز بھی اپناتے ہیں۔

اسی طرح ناگا لینڈ کے شہر دیماپور میں ہفتے کے روز ہونے والی شادی میں دلچسپ مرحلہ اُس وقت آیا کہ جب نیا نویلا جوڑا جدید ہتھیاروں کے ساتھ اسٹیچ پر پہنچا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نے سفید رنگ کا عروسی جوڑا جبکہ دلہا نے تھری پیس زیب تن کیا ہوا تھا۔

اسٹیج پر جدید ہتھیاروں سے لیس دلہن دلہا کو دیکھ کر مہمان حیران ہوئے البتہ جب اُن کو کلاشنکوف اور ایم 16 لانے کا مقصد بتایا گیا تو وہ ہنسی نہ روک سکے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دلہن کی خواہش تھی کہ وہ اپنی شادی پر کچھ انوکھا کرے اور دلہا کے ساتھ اسی انداز سے تصاویر بنوائے۔ رپورٹ کے مطابق دلہا اے کے 56 اور دلہن ایم 16 گن کے ساتھ اسٹیج پر آئی اور دونوں نے مختلف انداز سے تصاویر بنوائیں۔

سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرز عمل کو روکیں ، بصورت دیگر مستقبل میں کوئی بھی خطرہ پیش آسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -