تازہ ترین

دلہے کی پارٹی سے تنگ دلہن نے دوسرے شخص سے شادی کرلی

بھارت میں دلہے کی دوستوں کے ساتھ پارٹی سے تنگ دلہن نے دوسرے شخص سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست راجستھان میں دلہن نے دلہے سے اس وقت شادی سے انکار کردیا جب اس نے نشے میں دھت ہوکر رقص کرتے ہوئے بارات میں پہنچنے میں گھنٹوں تاخیر کی۔

مذکورہ واقعہ راج گڑھ کے گاؤں میں پیش آیا جہاں دلہا سنیل اور اس کے رشتے دار دلہن کے گاؤں بارات لے کر تاخیر سے پہنچے۔

بارات رات 9 بجے دلہن کے گھر روانہ ہوئی لیکن دلہا اور اس کے دوست نشے میں دھت ہوکر گانوں پر رقص کرتے رہے جس کی وجہ سے بارات گھنٹوں تاریخ کا شکار رہی۔

باراتیوں اور دلہے کے نشے میں دھت ہونے پر دلہن کے اہلخانہ اور دلہن نے شور شرابہ کیا اور بعدازاں دلہن نے بارات کو واپس لوٹانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد گھر والوں نے دلہن کی شادی دوسرے شخص سے کروادی۔

واقعے کے ایک روز بعد دلہا والے دلہن کے اہل خانہ کے خلاف شکایت درج کرانے تھانے پہنچے۔

دلہن کے فریق نے دعویٰ کیا کہ دلہا اور اس کے اہل خانہ شادی کے دن بھی لاپرواہ رہے اور یہ رویہ مستقبل میں بھی جاری رہتا۔

بعدازاں پولیس سے مشاورت کے بعد دونوں فریقوں نے شادی کی منسوخی کی وجہ خاندانی مسائل بتانے کا فیصلہ کیا اور معاملہ حل ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -