شادی میں دلہن اور دلہا اکثر اوقات فوٹو گرافرز کی جانب سے بار بار مختلف پوز بنوانے پر پریشان ہوجاتے ہیں لیکن پھر بھی وہ اس دوران خاموشی اختیار کیے ہوتے ہیں۔
لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر دلہا اور دلہن کے ساتھ فوٹوگرافر بھی موجود ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوٹو گرافر دلہن کو الگ الگ پوز بتا رہا ہوتا ہے اور دلہا سائیڈ میں کھڑا ہوکر سب کچھ دیکھ رہا ہوتا ہے۔
اسی دوران جب فوٹو گرافر نے دلہن کو ایک اور پوز بنانے کا کہا تو دلہے نے فوٹو گرافر کو تھپر رسید کردیا۔
دلہے کی جانب سے فوٹو گرافر کو تھپڑ مارنے کے بعد دلہن اتنا ہنسی کہ ہنستے ہنستے اسٹیج پر ہی بیٹھ گئی، بعدازاں دلہن کے قہقہوں سے دلہا اور فوٹو گرافر بھی ہنس دئیے۔
I just love this Bride 👇😛😂😂😂😂 pic.twitter.com/UE1qRbx4tv
— Renuka Mohan (@Ease2Ease) February 5, 2021
مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری ہے، ٹویٹر پر اس ویڈیو کو اب تک 55 ہزار سے زائد لائیکس اور ساڑھے 14 ہزار کے قریب ری ٹویٹ مل چکے ہیں۔