بھارت میں شادی کی تقریبات کی مضحکہ خیز ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین بھی بے ساختہ مسکرانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
بھارتی میڈیا پر ایک ایسی ہی شادی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ریاست شملہ کے مقام پر شدید برفباری ہوئی تو دلہا کرین کے ذریعے دلہن لینے پہنچ گیا۔
ویڈیو میں دلہے کو کرین میں شادی کے مقام تک پہنچتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم یہ عمل دلہا کی خواہش کے بجائے حالات کے پیش نظر مجبوری میں کیا گیا ایک فیصلہ تھا۔
Because of heavy Snowfall going on in Himachal,a barat was ferried in Two JCB Machines in a Snow Bound are of Shimla district in Himachal ..Watch this video of Barat in JCBs ..Himachali Rocks pic.twitter.com/OU6hDDVQea
— Anilkimta (@Anilkimta2) January 24, 2022
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ شدید برفباری میں راستے بند ہونے کے باعث دلہا کو اپنی بارات کرین میں لے جانا پڑی۔
کرین میں بارات لے جانے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں بتایا گیا کہ واقعہ شملہ کے ضلع ہماچل میں پیش آیا جہاں دلہا کو شدید برفباری کے باعث راستے بند ہوجانے کے بعد گاڑیوں کے بجائے دو کرینوں کا انتخاب کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی بھارت میں شادی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دلہن خود گاڑی چلا کر سسرال پہنچ گئی تھی۔