بھارت میں خوبصورت مسکراہٹ کے لیے ڈینٹل کلینک جانے والا دولہا ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے ڈینٹل کلینک میں مبینہ طور پر اینستھیزیا کی زیادہ مقدار دینے کے باعث 28 سالہ دولہے لکشمی نارائن کی موت ہوگئی۔
لکشمی نارائن خوبصوت مسکراہٹ کے لیے کلینک میں سرجری کروانے گیا تھا۔
لکشمی نارائن کو ڈینٹل کلینک میں دانتوں کی گھسائی، دانتوں کا رنگ مکمل سفید کرنے اور دانتوں کے درمیان خلا کو بھرنے کے عمل سے گزرنا تھا۔
نارائن کے والد ونجام رامولو نے بیٹے کے فون پر کال کی جس پر کلینک کے عملے نے بتایا کہ ان کا بیٹا سرجری کے دوران بیہوش ہوگیا ہے۔
اہلخانہ کے مطابق نارائن کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں سے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دولہے کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ بیٹے کو ضرورت سے زیادہ اینستھیزیا دیا گیا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کلینک کے سی سی ٹی وی سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



